ایران جنگ اثرات،فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے امریکہ جانیوالوں میں کمی

ایران سے جنگ کے اثرات اور سیاحوں کی امریکہ آنے کی خواہش میں کمی ، فٹبال ورلڈ کپ 2026 سے پہلے امریکی ہوٹلز کے کرایوں میں بڑی کمی آگئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کر رہے ہیں لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے صرف 2 ماہ پہلے امریکی ہوٹلوں کے کرائے تیزی سے گر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر کرایوں میں 300 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تھا، اب وہ ایک تہائی تک کم ہو چکے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لائٹ ہائو س انٹیلی جنس کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اٹلانٹا، ڈیلاس، میامی، فیلاڈیلفیا اور سان فرانسسکو سمیت میزبان شہروں میں میچ والے دنوں کی ہوٹل ریٹس اضافے کے بعد تقریبا ایک تہائی کم ہو گئے ہیں۔ٹورزم اکانومکس کے ڈائریکٹر آف انڈسٹری سٹڈیز آرن رائن نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ 3 اہم وجوہات ہیں جن کی وجہ سے بین الاقوامی فینز کی دلچسپی کم ہوئی ہے۔ ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی ری سیل مارکیٹ بے لگام ہے۔ فیس ویلیو سے کئی گنا زیادہ قیمتوں پر ٹکٹ دستیاب ہیں۔ فائنل میچ کا ایک ٹکٹ یورپی فین گروپس کے اندازے کے مطابق 7,000 ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے جو قطر 2022 سے5 گنا زیادہ ہے۔فیفا ری سیل پر 30 فیصد کمیشن بھی لے رہا ہے، اس لیے اس مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکہ میں داخلے کے لیے ویزا حاصل کرنا آسان نہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور میں سخت پالیسیاں نافذ ہیں۔ ہیٹی اور ایران جیسے ممالک کے شہریوں پر تقریبا مکمل ٹریول بین ہے، جبکہ آئیوری کوسٹ اور سینیگال سمیت کئی ممالک کے مداحوں کو جزوی پابندیاں اور 15,000 ڈالر زکا بانڈ جمع کروانا پڑ سکتا ہے۔امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو نے واضح کیا تھا کہٹکٹ ویزا نہیں ہے، یہ امریکہ میں داخلے کی ضمانت نہیں دیتا۔ تیسری وجہ عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف بڑھتا ہوا منفی تاثر، خاص طور پر ایران کے ساتھ حالیہ تنازع اور جنگ کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ہوٹل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سیاحوں کی امریکہ آنے کی خواہش کم ہوئی ہے۔ایک ہوٹل ایگزیکٹو نے کہا لوگوں کی امریکہ آنے کی خواہش اب کم ہے۔ ہوٹل انڈسٹری کے ماہرین کا خیال ہے کہ ابتدائی توقعات بہت زیادہ تھیں۔ لوگوں نے سوچا تھا کہ فینز متعدد راتیں قیام کریں گے اور پریمیم قیمت ادا کریں گے لیکن اب حقیقت مختلف ہے۔ بعض ہوٹلوں نے ریٹس کم کر کے ڈیمانڈ بڑھانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ یہ رجحان صرف ہوٹلوں تک محدود نہیں رہ سکتا۔اگر مداحوں کی آمد توقع سے کم رہی تو ٹورنامنٹ کے دیگر پہلوں جیسے مقامی معیشت، ٹرانسپورٹ اور ریٹیل پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ دوسری طرف،امریکی مقامی فینز اب بھی میچوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں کیونکہ انہیں بین الاقوامی سفر اور مہنگے ہوٹلوں کی فکر نہیں۔ اہم عالمی فٹبال کمیونٹی میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ سخت ویزا پالیسیاں، مہنگے ٹکٹ اور جیو پولیٹیکل تنا فٹبال ورلڈ کپ کے جشن کو متاثر کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ جون 2026 میں شروع ہوگا۔ دیکھنا یہ ہے کہ آخری لمحات میں ہوٹل ریٹس اور ڈیمانڈ میں کوئی بہتری آتی ہے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed