سربند کی حدود میں مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ‘ شناختی ہوگئی

تھانہ سربند کی حدود سنگو کے علاقے سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاوارث نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ابتدائی طور پر قتل شدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق مورخہ 17 اپریل 2026 کو اطلاع موصول ہوئی کہ سنگو کے علاقے میں اراضی کے اندر دو لاوارث نعشیں پڑی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او پشتہ خرہ اور ایس ایچ او تھانہ سربند پولیس نفری اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ نعشوں کی تلاشی لینے پر ایک نعش سے شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کے مطابق متوفی کی شناخت حیدر علی ولد مطہر خان سکنہ بڈھ بیرکے نام سے ہوئی، جبکہ دوسری نعش ایک خاتون کی ہے جس کی شناخت مجاہدہ بی بی زوجہ سجاد حسین سکنہ نوشہرہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں متوفیان کے ورثا کی تلاش اور انہیں اطلاع دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed