خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں دہشتگردوں نے 3 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق علاقہ جھنڈوخیل سے دہشتگردوں نے 3 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا، کریم اللہ ، مشکو ةاللہ اور شاہ زیب پولیو ڈیوٹی کیلئے گئے تھے۔دہشتگردوں نے پولیو ورکرز کو بی ایچ یو غازی مرجان سے اغوا کیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نیعلاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔







