بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دیں گے،سہیل آفریدی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ سال 2026-27 کا بجٹ نوجوانوں اور غریب و متوسط طبقے کا بجٹ ہوگا۔وزیر اعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ ایکسائز، بلدیات، کلائمیٹ چینج، خوراک، ہاسنگ، داخلہ، زراعت، لائیو اسٹاک اور توانائی کے نئے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے پشاور سے غلہ گودام کی منتقلی کیلئے متبادل جدید گودام قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، اگلے ترقیاتی پروگرام کیلئے اہم منصوبوں میں کوہاٹ، مردان، پشاور اور ضم اضلاع کو سیف سٹیز بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اجلاس میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں غلہ ذخیرہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل گوداموں، جیلوں کو محفوظ بنانے، تھانوں کی مضبوطی، سپیشل برانچ کو جدید گیجٹس اور سی ٹی ڈی ڈسٹرکٹ سیٹ اپ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے۔علاوہ ازیں مختلف اضلاع میں 8ایکسائز تھانوں کے قیام لیے زمین کی خریداری کی سکیم، ضم اضلاع میں منی سولر گرڈ، تیراہ میں مائیکرو ہائیڈرو پاور سٹیشنوں کی بحالی اور نئے فیڈرز کیلئے سکیمیں بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اجلاس میں 22میگا واٹ پاتراک شرینگل ہائیڈرو پاور سٹیشن کے قیام کیلئے منصوبہ شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے ضم اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر کی شمسی توانائی پر منتقلی کرنے کے لیے منصوبہ شامل کرنے، نوجوانوں کو جدید سکلز اور ٹریننگ کی فراہمی، ای کامرس کے فروغ کے لیے ترقیاتی سکیم تجویز کرنے اور ضم اضلاع میں تین سمال انڈسٹریل سٹیٹس، ہنر مند نوجوانوں کیلئے مالی معاونت اور آسان کاروباری یونٹس کے قیام کی ہدایت دی ہے۔سہیل آفریدی نے جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لیے تین سالہ پلان طلب کرتے ہوئے جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لیے خصوصی سکیم تجویز کرنے کی ہدایت دی ہے۔سہیل آفریدی نے جانوروں کی بیماریوں کی رئیل ٹائم سرویلنس، بائیو گیس منصوبوں اور باغبانی کیلئے بلاسود قرضوں کی سکیم تجویز کرنے اور اینیمل رائٹس پالیسی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ کا ضم اضلاع میں گھروں کی سولرائزیشن منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر ڈالنے اور منی مائیکرو ہائیڈرو پاور کے ممکنہ منصوبوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed