خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی۔سینیٹ ضمنی انتخاب کے لئے 6 امیدوار میدان میں ہیں، امیدواروں میں عرفان سلیم، عبدالحسیب، اصغر علی، راحیلہ بی بی، سجاد خان مہمند اور غلام بادشاہ شامل ہیں۔ عرفان سلیم پی ٹی آئی، مولانا عبدالحسیب جے یو آئی کے نامزد امیدوار ہیں، جبکہ اصغر علی مسلم لیگ ن ، راحیلہ بی بی پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 17 اپریل تک واپس لئے جا سکتے ہیں، جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 23 اپریل کو ہو گی۔واضح رہے کہ مراد سعید کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔







