زیرِ سمندر کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہو چکا ہے جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔کمپنی کے مطابق اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو خاص طور پر شام کے اوقات میں سروس کی سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ وہ پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ سے منسلک رکھنے کے لیے تین اہم زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل نیٹ ورکس کا انتظام کرتی ہے، جو ملکی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کا اہم حصہ ہیں۔پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر چھ سب میرین کیبل سسٹمز فعال ہیں، جن میں پی ٹی سی ایل کے تین، ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے دو، جبکہ ایک کیبل سائبر انٹرنیٹ سروسز کی پیس کیبل شامل ہے۔ان تمام کیبل سسٹمز کی مجموعی گنجائش تقریباً 13 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ہے جبکہ ملک میں اس وقت انٹرنیٹ کا استعمال 7 سے 8 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔ماہرین کے مطابق مرمت کے دوران متبادل راستوں پر ٹریفک منتقل کی جاتی ہے، جس کے باعث عارضی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے، تاہم مرمت مکمل ہونے کے بعد سروس معمول پر آ جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed