ریڈیو پاکستان حملہ کیس’ حکومتی کمیٹی نے ریکارڈ مانگ لیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی ایف آئی آرز ،مقدمات کی تفصیلات کیپٹل سٹی پولیس سے طلب کرلی گزشتہ روز اس سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین خصوصی کمیٹی اور صوبائی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امورافتاب عالم نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سمیع اللہ، ڈاکٹر اسرار، فضل الہی، شیر علی آفریدی، ادریس خٹک، ریاض خان، احمد کنڈی اور طارق سعید نے شرکت کی، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل، محکمہ داخلہ، پولیس اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔یہ خصوصی کمیٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پولیس کی جانب سے درج تمام ایف آئی آرز، تفتیشی ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کی مصدقہ نقول آئندہ اجلاس سے کم از کم تین روز قبل اراکین کو فراہم کی جائیں۔ اس اقدام کا مقصد اراکین کو کیس کے تمام پہلووں سے مکمل آگاہی دینا ہے تاکہ وہ دستیاب شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنی حتمی رپورٹ ٹھوس اور ناقابلِ تردید بنیادوں پر مرتب کر سکیں۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے زور دیا کہ کیس میں موثر پیشرفت کے لیے مستند ریکارڈ اور درست شناختی معلومات کا حصول ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed