بجٹ میں کٹوتی کے باعث کتوں کاٹنے کے ویکسین کیلئے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے مختلف بیماریوں کی ویکسین کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 2ہزار روپے سی 35 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئی ہے۔جبکہ پشاور میں کتے کاٹنے کی ویکسین کی قیمت 2000 سے 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ڈی ایچ او افس پشاور میں کتوں کے کاٹنے کی حفاظتی ویکسین کا سٹاک ختم ہو گیا ہے بجٹ نہ ہونے کے باعث گزشتہ چار مہینوں سے کتوں کی کاٹنے کی ویکسین کی خریداری نہیں ہو رہی ہے توانائی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ڈی ایچ او پشاور کے بجٹ میں کٹور کی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور ڈی ایچ او افس پشاور کے لیے ذرائع کے مطابق بجٹ میں کمی کر دی ہے جس کے باعث مختلف اہم ویکسین کی خریداری کا عمل روک دیا گیا ہے مختلف بیماریوں کے لیے اہم ترین ویکسین ڈی ایچ او پشاور میں دستیاب نہ ہونے کے باعث بازاروں سے مہنگے داموں خریداری کا سلسلہ شہریوں نے شروع کر دیا ہے شہر میں مختلف بیماریوں کی ویکسین کی قیمتوں میں 2ہز سے 35 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔







