وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے،اس ضمن میںجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راولپنڈی خان عاقل خان نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔ درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف ایک پرامن اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی ملک میں آئین اور قانون کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں، راولپنڈی میں جلسہ کرنا پاکستان تحریک انصاف کا آئینی حق ہے اجازت دی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ رو ز وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے نو اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کے پی سمیت پورے پاکستان سے لوگوں کو راولپنڈی بلائیں گے۔ ایک دن کا جلسہ ہے اگر این او سی نہ دیا گیا تو جہاں روکا گیا پھر وہیں احتجاجی جلسہ کریں گے۔







