پشاور میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمودجان پر حملے کا منصوبہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر محمودجان پر ممکنہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کو محمودجان پر حملہ کرنے کے لیے رقم فراہم کی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس منصوبے کے پیچھے موجود دیگر افراد اور سہولت کاروں تک پہنچا۔







