قومی ایئرلائن کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی۔کراچی ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابوظبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے، ریاض اور مدینہ کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق دمام کیلئے پروازیں بحرین پر میزائل حملے کے بعد فی الحال روک دی ہیں، پروازیں جلد بحال ہونے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کیلئے پروازیں بحیرہ عرب سے ہو کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں، یورپ اور کینیڈا کیلئے پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان سے ہو کر جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف مشرق وسطی میں جاری جنگ سے خطے کا فضائی آپریشن شدید بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے،مسقط خطے کا مصروف ترین ائیر پورٹ بن گیا۔ بھی مشرق وسطی کے 8 اہم ممالک کی فضائی حدود کی بندش سے مجموعی طور پر 4300 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ چھ دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جمعرات کو مشرق وسطی کی کراچی کی 37 لاہور 32 اسلام اباد 37 پشاور 18 سیالکوٹ 16 ملتان 18 فیصل اباد 6 اور کوئٹہ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ چھ دنوں میں منسوخ پروازوں کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔







