امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر میں رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی اس سانحے پر افسوس ظاہر کیا۔مشی خان، نادیہ خان، مایا علی، مدیحہ رضوی اور خالد انعم سمیت دیگر فنکاروں نے تعزیت کی۔نادیہ خان نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے مشکل وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ متحد نہیں ہے اور اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔فنکاروں نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیا۔پاکستانی شوبز شخصیات نے کہا کہ یہ سانحہ امت مسلمہ کے لیے گہرا صدمہ ہے۔ایرانی سپریم لیڈر کی 86 برس کی عمر میں شہادت پر عالمی سطح پر سوگ منایا جا رہا







