کوہستان میگا سکینڈل، ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے اپر کوہستان میگا سکینڈل میں گرفتار نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک شیر علی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ سماعت کے دوران نیب کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں 46 ملین روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ احتساب جج حامد مغل نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed