محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق اسٹار کرکٹر محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سے بھی باہر کرنا ہوگا۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈیکیخاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتی جو کبھی ہوا کرتی تھی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر محمد یوسف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کا وقت گزرچکا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed