ہری پور میں بارش وبرفباری سے زمینی راستہ منقطع

ہری پور میں بارش وبرفباری سے سردی میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، سردی کی شدت میں اضافہ سے طلب کے باوجود بجلی نظام درہم برہم، ہری پور سمیت تحصیل غازی اور خانپور میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، س کے باعث جہاں موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، وہیں مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
ہری پور میں بارش وبرفباری کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سلسلہ کل شام تک جاری رہنے کا امکان ہے، ہری پور کے میدانی علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش جب کہ تحصیل غازی کے پہاڑی علاقوں ناڑا امازئی اور بیٹ گلی میں برف باری جاری ہے، جس کے باعث تحصیل غازی کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
دوسری طرف بارش اور برف باری کے باعث ہری پور کے مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے بجلی کی انکھ مچولی جاری ہے۔ برف باری کے باعث بیٹ گلی ناڑہ امازئی اور گڑھی شاہ محمد کی رابطہ سڑکیں بند درجنوں دیہاتوں کا تحصیل غازی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ہری پور بارش اور برف باری کے باعث ہری پور کا موسم انتہائی سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ کل شام تک وقفے وقفے سے جاری رھنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed