گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی صحافتی برادری میں تقسیم ایوارڈز تقریب منعقد ہوئی. بدھ کے روز منعقدہ اس تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ کے 22 صحافیوں میں انکی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم کئے۔تقریب میں چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون، پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید، پشاور پریس کلب کے عہدیداران سمیت صحافتی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی. خیبرپختونخوا کے صحافیوں کو ایوارڈز بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک کی جانب سے دیئے گئے.ایوارڈز حاصل کرنیوالوں میں ایم ریاض، فرزانہ علی، ضیاء الحق، شمیم شاہد، کاشف الدین، ذوالفقار علی شاہ، بخت زادہ یوسفزئی، ظاہر شاہ، فرید اللہ خان، شاہد حمید، خالد خیشگی، امجد علی خان، یاسین قریشی، ارشد عزیز ملک، نوید عالم، سیف السلام، فاروق فراق، وسیم احمد شاہ، فرمان اللہ جان، بلال احمد، شہزاد احمد، عالمگیر خان شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون اور ایم ریاض نے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے ایوارڈز حاصل کرنیوالے صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے صحافیوں کو ایوارڈز انکے پیشہ ورانہ صحافتی خدمات کا اعتراف ہے، صوبہ کے صحافی انتہائی کٹھن حالات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی سطح پر گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبہ بھر کے صحافیوں کو ایوارڈز بھی دیئے جائیں، خیبرپختونخوا کے صحافیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ عوام کو مایوسی اور پریشانی کی فضا سے نکالنے کیلئے صحافتی برادری کا ایک اہم کردار ہے، ہم سب نے ملکر اس صوبہ کا مثبت اور باصلاحیت امیج دنیا میں متعارف کرانا ہے۔







