چاروں صوبوں کی سیوریج ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 87 اضلاع سے لئے گئے سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، جس کے 40 سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔قومی ادارہ صحت کی نیشنل ریفرنس لیبارٹری میں سیوریج سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی جس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ نکلی ہے۔این ای او سی کے مطابق این آر لیبارٹری میں دسمبر کے سیوریج سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی، 87 اضلاع سے پولیو ٹیسٹنگ کیلئے 127 سیوریج سیمپلز لئے گئے تھے جس میں ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔این ای او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ سندھ سے 23 سیمپلز پولیو پازیٹیو نکلے ہیں اس کے علاوہ خیبرپختونخوا 8، پنجاب 6 سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔این ای او سی کے مطابق بلوچستان کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کا ایک سیوریج سیمپل پولیو پازیٹو نکلا ہے، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed