کرک میں مقیم افغانیوں کو 3 روز میں علاقہ چھوڑنے کا حکم

کرک میں رہائش پذیر غیر قانونی افغانیوں کو افغانستان وطن واپسی کے لئے تین دن کی مہلت دے دی گئی۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرایمل خان کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کرک میں مکان مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے مکانات میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو تین دن کے اندر اندر مکانات خالی کروا کر افغانستان وطن واپسی یقینی بنائیں۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کو رہائش فراہم کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ مکان مالکان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ فریق پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed