وزیراعلیٰ کے احکامات عملدرآمد ‘ ایل آر ایچ کے ڈائریکٹر فارغ

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور انتظامیہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات پر دو ہفتوں بعد عمل درآمد کر دیا۔ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو ناقص کارکردگی کے بجائے مدت ملازمت کے خاتمے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ نے ڈائریکٹر کو مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر کی اسامی پہلے ہی مشتہر کی جا چکی ہے، ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جا رہی ہے، نئے ڈائریکٹر کی میرٹ پر جلد تقرری کی جائے گی۔اسپتال کے ڈائریکٹر کی مدت ملازمت پانچ سال بعد آج 31 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed