سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی میں ہونے والے امن جرگہ 2025 کا اعلامیہ وزیراعظم کو ارسال کر دیا، امن جرگہ 2025کا متفقہ اعلامیہ وزیراعظم شہباز شریف کوبھی بھجوایا گیا۔خط کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا امن جرگہ منتخب نمائندگان، سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منعقد ہوا،صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا حل صرف فوجی کارروائیوں تک محدود نہیں،صوبے میں دیرپا امن کے لیے فوجی آپریشنز کے ساتھ جامع مشاورت بھی ضروری ہے، امن جرگہ 2025 میں تمام فریقین کے اتفاق رائے سے مشترکہ اعلامیہ منظورہوا،اعلامیہ صوبے میں امن و استحکام کے لیے رہنما فریم ورک قراردیا، صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سیکیورٹی مشاورتی عمل جاری رکھے گی،مستقبل کی سیکیورٹی حکمت عملی تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا سے تشکیل دی جائے گی، خط میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے وفاقی حکومت سے امن جرگہ اعلامیہ پر عملدرآمد کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے ، خط میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کو یقینی بنانے پر زور بھی دیا گیا ہے۔







