پشاور میں بائیک رائیڈرز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید مسلسل اضافے کے امکانات بھی ہے پشاور میں بائیک رائیڈرز کی تعداد غیر قانونی رشکوں کے برابر ہونا شروع ہو گئی ہے جس سے پشاور میں ٹریفک کا نظام مزید متاثر ہونے لگا ہے ٹریفک کا نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بائیک رائیڈرز میں دوسری طرف جرائم پیش افراد بھی شامل ہو گئے ہیں جرائم پیشہ افراد موٹرسائیکل پر بیٹھنے والے افراد کو شہر کے مختلف مقامات پر شام کے اوقات کار یا سنسان جگہ میں دن کے اوقات کار میں لوٹ رہے ہیں جن کی مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج کی جا رہی ہے بے روزگاری میں اضافے کے باعث بائیک رائیڈرز کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے شام کے بعد پرائیویٹ اداروں کی ملازمین بھی بائیک رائیڈرز بن جاتے ہیں جبکہ دن کے اوقات کار میں شہر کے مختلف علاقوں ہر گلی بازاروں میں سینکڑوں بائیک رائیڈرز موجود ہوتے ہیں ان میں درجنوں کے پاس نہ تو کوئی قانونی دستاویزات ہوتے ہیں اور نہیں کوئی گاڑی کی کاغذات ہوتے ہیں جس کے باعث مشکوک افراد بھی ان بائکس پر سفر کرتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور میں بائیک رائیڈرز کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اسلام اباد دھماکے میں بھی بائیک رائیڈرز کو گرفتار کیا گیا تھا پشاور شہر کے علاوہ شہر کے دوسرے علاقوں اور دوسرے اضلاع سے بھی تعلق رکھنے والے افراد پشاور میں بائیک رائیڈرز سے منسلک ہو چکے ہیں جن میں سے بیشتر کو پشاور کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ کون سا علاقہ کس جگہ موجود ہے بے روزگاری میں مسلسل اضافے کے باعث اور مہنگائی کی صورتحال کے باعث سرکاری ملازمین غیر سرکاری اداروں کی ملازمین طالب علم سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بائیک رائیڈرز بن گئے ہیں پشاور میں بے روزگاری خوفناک حد تک پہنچ چکی ہے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تعمیراتی کام بند ہونے کے باعث سب سے زیادہ بے روزگاری ہو رہی ہے جبکہ بے روزگاروں کی تعداد میں اضافے کے باعث سیکیورٹی صورتحال بھی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف بے روزگاری کے باعث نوجوان بیرونی ممالک بھی جا رہے ہیں پشاور میں بائیک رائیڈرز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے پشاور کی سڑکوں پر ہر تیسرا شخص بائیک رائیڈر نظر اتا ہے بائیک رائیڈر کے مطابق پشاور میں تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے اثرات روزگار پر پڑا یہ ہے اب تو ہر شہری بائیک رائیڈر بن چکا ہے پہلے ہم روزانہ 2 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کماتے تھے لیکن اب تعداد میں اضافے کے باعث مزدوری میں کمی ا چکی ہے جرائم پیشہ افراد بھی بائیک رائیڈرز بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی شدید مشکلات درپیش ہوتی ہے بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر قانونی دستاویزات کے شہر میں موٹر سائیکل والے موجود ہے جس کی وجہ سے قانونی بائیک رائیڈرز کو مشکلات درپیش ا رہی ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق غیر قانونی موٹرسائکل بائکس کی تعداد میں اضافے کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے پشاور میں پہل ہی سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو چکا ہے پشاور میں تین لاکھ سے زائد غیر قانونی رشکے موجود ہے۔







