پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے صوبے کے مختلف اضلاع کے 10ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 8سینئر سول ججز سمیت 74جوڈیشل افسران کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ 4ڈسٹرکٹ سیشن ججز کوپشاور ہائیکورٹ میں اوایس ڈی بنادیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی وزیرستان نسیم اکبر، ڈسٹرکٹ سیشن جج فرید خان علی زئی اپر کوہستان،ڈسٹرکٹ سیشن جج اجمل خان وزیر دیرلوئراور ڈسٹرکٹ سیشن جج بونیر سمیرہ ولی کو پشاورہائیکورٹ میں اوایس ڈی بنادیا گیا ہے تاکہ ان کی مزید پوسٹنگ کی جاسکے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ سیشن جج ارشا داحمد خان کو کنزیومرکورٹ ڈی آئی خان سے تبدیل کرکے کنزیومرکورٹ سوات، مس زینب رحمان کو کنزیومر کورٹ بنوں سے کنزیومر کورٹ نوشہرہ، علی گوہر کو اکاونٹیبیلیٹی پشاور سے جنوبی وزیرستان، ڈسٹرکٹ سیشن جج سعدیہ عندلیب کو کنزیومرکورٹ سوات سے کنزیومر کورٹ کوہاٹ، شاکراللہ خان کو کنزیومر کورٹ نوشہرہ سے دیر لوئر اور نوید الرحمان کو اپر چترال سے تبادلہ کرکے بونیر میں تعینات کردیا گیا ہے ۔اسی طرح جن سینئر سول ججزکے تبادلے ہوئے ہیں ان میں ارشد علی کو اپر چترال سے پشاور ،سینئر سول جج حامدکمال کو پشاورتبدیل کرکے لوئر چترال ، سید منصور شاہ بخاری کو جوڈیشل اکیڈمی سے شمالی وزیرستان ، آفتاب جاوید کو مانسہرہ سے کرک، غلام حامد کو کرک سے اپر چترال ، فرمان علی کو لوئر چترال سے بونیر، مس آمنہ حیدر کو بنوں سے بونیر، سمیع اللہ خان کو شمالی وزیرستان سے مانسہر ہ تعینات کردیا گیاجبکہ تبدیل ہونے والے سول ججزمیں سریرشاہ کو اپر دیر سے نوشہرہ،مرتضی خان کو ڈی آئی خان سے نوشہرہ ، محمد فاروق احمد کو نوشہرہ سے باجوڑ، تنویر اختر کو مٹہ سوات سے کرم ، سحرش رانا کو نوشہرہ سے بنوں، شہناز کو صوابی سے مٹہ سوات، امجداللہ کو لکی مروت سے پشاور، حسن علی خان کو مانسہرہ سے پہاڑ پور ڈی آئی خان ، وجاہت علی شاہ کو صوابی سے پہاڑ پور ڈی آئی خان ، الیاس سعید کو باجوڑ سے صوابی، نازیہ پروین کو ایبٹ آبادسے ڈی آئی خان ، امتیاز عالم خان کو کوہاٹ سے لکی مروت، فرینہ مہرین کو چارسدہ سے پشاور، سعدیہ ہارون کو پشاور سے کوہاٹ، فوزیہ نسیم کو سوات سے کوہاٹ، دعائے مہرین کو کوہاٹ سے مانسہرہ ، رابعہ یوسف کو لاہور صوابی سے بنوں، شیر حسن خان کو لوئر چترال سے پشاور، ملک ذیشان گل کو مردان سے سوات، حمنہ رحمان قریشی کو مانسہرہ سے کوہاٹ، تولت خان کو پشاور سے لوئر دیر، فریال آیاز کو کوہاٹ سے ڈی آئی خان ، نوشین فاروق کو نوشہرہ سے سوات، نیلم ابراہیم کو نوشہرہ سے ایبٹ آباد، راضیہ گل کو مردان سے لوئر چترال ، شمیم شاہ کو ایبٹ آبادسے مردان ، ماریہ شاہ کو پشاورسے مانسہرہ ،امیتاز احمد کو بنوں سے صوابی ، شیراز خان کو ایبٹ آباد سے لکی مروت، عبدالعزیز قاضی کو پہاڑ پور ڈی آئی خان سے صوابی، شاہ فیصل کو صوابی سے صدہ کرم، جبران خان کو لکی مروت سے مردان ، عائشہ صدیق کو پشاور سے ڈی آئی خان ، وحید اعوان کو نوشہرہ سے سوات، الطاف محمد خان کو نوشہرہ سے ایبٹ آباد، ہاجرہ عرش کو پشاور سے مالاکنڈ، عائشہ عبیداللہ کو سوات سے ایبٹ آباد، ترانہ کو پشاور سے بونیر، محمد طیب کو پشاور سے بنوں، ضیااللہ خان کو مالاکنڈ سے ٹانک ،نورالعین ملک کو ڈی آئی خان سے نوشہرہ ، عبدالغفور خان کو ٹانک سے پشاور، شہزاد خان کو ہری پور سے شمالی وزیرستان ، فصیح الرحمان کو میران شاہ سے پشاور، احمد دانیال تنولی کو بنوں سے نوشہرہ ، ارشدعلی خان کو شمالی وزیرستان سے نوشہرہ ، آفشین کوبونیر سے لاہورصوابی، عزیز اللہ کو صدہ کرم سے پشاور، شاہ فیصل کو کرم سے پشاور، صفدر خان کو سوات سے میرانشاہ ، مریم ماہ نور کو بنوں سے نوشہرہ ، نایاب قیوم کو ڈی آئی خان سے پشاور، شبینہ نو رکو پشاور سے لکی مروت ، رضوان اللہ کو پہاڑ پور ڈی آئی خان سے پشاور، شفقت قدیر کو لکی مروت سے پشاوراور سحرش خان کو پشاور سے ہری پورمیں سول جج تعینات کردیا گیاہے۔







