پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر رٹ پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزارڈاکٹر امجد علی کے وکیل بشیر خان وزیرایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار صوبائی وزیر ہاسنگ ہے اور وہ ہاوسنگ منسٹری کے منصوبوں کیلئے آلات خریدنے کے لئے گریس (یونان)چارہے ہیں، ڈی جی ہاوسنگ اور سیکرٹری پہلے ہی گریس (یونان)جا چکے ہیں، ڈاکٹر امجد علی کا نام پی این ائی ایل اور پی سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، نام لسٹ میں ہونے کی وجہ سے بیرونی ملک سفر نہیں کرسکتے، جس پر جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ آپ بیرونی ملک جائے اور اجلاس میں شرکت کریں اور واپس اجائے، آئندہ سماعت پر پھر آپ کا کیس سنیں گے، عدالت نے وزارت داخلہ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ پشاور ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔درخواست گزار ارباب شیرعلی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا جبکہ وہ کلائمنیٹ چینج کنونشن میں شرکت کے لئے برازیل جارہے ہیں نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے درخواست گزار بیرونی ملک سفر نہیں کرسکتے ۔انہوں نے بتایا کہ برازیل میں کنونشن 10 نومبر سے 15 نومبر تک ہے، درخواست گزار کنونشن میں شرکت کرکے واپس آجائے گا فاضل بنچ نے ارباب شیر علی کو بیرونی ملک جانے کی اجازت دے دی جبکہ درخواست گزار کو مچلکے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ اور دیگر فریقین سے 2 دسمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کردی۔







