پشاور ہائیکورٹ نے لڑکی قتل کیس میں معاون ملزم کی سزائے موت کالعدم کردی

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دورکنی بنچ نے لڑکی کے اغواء اور قتل کیس میں سزائے موت پانے والے معاون ملز م کی سزا کالعدم قراردیکر اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی سید سعود شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عمر نواز پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بیٹے محمد زبیر کے ساتھ ملکر ہنگو میں لڑکی اغواء کرنے کے بعد قتل کردی تھی، جس پر پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں دفعہ365بی اور302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر ملزم محمد زبیر نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کیا، جس کے بعد ملزمان کاٹرائل شروع ہوا،ٹرائل مکمل ہونے پردونوں ملزمان کو دفعہ بی 365میں عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جبکہ دفعہ 302میں پھانسی کی سزاسنادی، اس دوران کیس کے مرکزی ملزم محمد زبیر جیل میں انتقال کرگئے ، معاون ملزم نے اپنی سزا کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی، گزشتہ رو زدلائل مکمل ہونے پرعدالت نے ملزم کی اپیل منظورکرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزائیں کالعدم قراردیکر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed