صوابی میں اہلیہ کے سامنے شوہر کو قتل کر دیا گیا

موضع جلبئی میں چونتری شاخ کے مقام پر بیوی کے ہمراہ چچا کی بیمار پرسی سے گھر واپس آنے والے شخص کو مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا، بیوہ سعادت خان سکنہ جلبئی نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے 40سالہ شوہر سعادت خان کے ہمراہ ان کے چچا کی بیمار پرسی سے پیدل اپنے گھر واپس آرہی تھی جب ہم مین روڈ چونتری شاخ کے مقام پر پہنچے تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار جابر اور رحمان زیب ساکنان جلبئی بھی پہنچے اس دوران پستول سے مسلح رحمان زیب نے میری شوہر سعادت خان کے ساتھ تکرار شروع کردی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا شوہر سعادت خان موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ عناد تنازعہ مستورات بیان کی گئی ہے ، ایس ایچ او گوہر خان نے فوری طور پر چھاپہ مآر کر ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed