امریکی ریاست آکنساز میں موجود کریٹر آف ڈائمند سٹیٹ پارک میں گھومنے گئے ایک شخص کے ہاتھ 2.71قیراط کا سفید ہیر الگ گیا۔امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے پالی کے رہائشی ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے طویل ٹرپ کا آغاز پارک میں دو دن قیام سے کیا۔ وہ دونوں اس جگہ سے اتنے محظوظ ہوئے کہ ٹرپ سے واپسی پر انہوں نے وہاں دوبارہ رکنے کا فیصلہ کیا۔ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ دوسرے بار آتے وقت وہ کچھ اسکرینز خرید لائے اور وہ اور ان کی اہلیہ ساتھ واش پویلین میں موجود کینیری ہِل کے علاقے پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹرپ کے پہلے دن ایک نہایت اچھا انسان ملا جس نے ان کو اس جگہ کے متعلق بتایا۔انہوں نے اپنی دریافت سے متعلق بتایا کہ انہیں معلوم تھا کہ انہیں جو چیز ملی ہے وہ کوارٹز سے مختلف ہے۔ جس وقت انہوں نے اس کو اپنے بیلچے میں دیکھا اس وقت لگا کہ وہ شیشے کا ایک دھاتی ٹکرا ہے۔2.71قیراط کا یہ سفید ہیرا مٹر کے سائز کا ہے۔







