عدنان بشیر
خیبرپختونخوا پولیس نے آئی جی پی ذوالفقار حمید کے وژن کے تحت عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پشاور کے رنگ روڈ شاپنگ مال HBK ارینا میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس سہولت مرکز قائم کر دیا۔
اس مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو پولیس اسٹیشن جانے کی زحمت سے بچانا اور انہیں جدید سہولیات کے ذریعے فوری خدمات فراہم کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس پی سیکیورٹی مجیب الرحمٰن، ایس پی کینٹ احتراز خان سمیت HBK ارینا کے مالک عامر خان اور حاجی امداد نے شرکت کی۔
مرکز میں پولیس کلئیرنس سرٹیفکیٹ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، بلڈ ڈونیشن، ٹریفک لرنر پرمٹ، دستاویزات گمشدگی رپورٹ سمیت 14 مختلف سہولیات دستیاب ہیں۔
آئی جی پی نے اس اقدام کو پولیس کے عوام دوست وژن کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے مزید سہولت مراکز کے قیام کی ہدایت کی۔







