کوہستان سکینڈل ‘ ملزم کو نیب تحقیقات میں شامل ہونیکا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے اپر کوہستان سکینڈل میں نامزد ملزم کو نیب انویسٹی گیشن جوائن کرنے کا حکم دے دیا نیب طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ درخواست گزار کو نیب نے اپر کوہستان اسکینڈل میں نوٹس جاری کیا ہے، درخواست گزار کے بینک اکانٹس کو بھی منجمد کیا گیا ہے، سپیشل پراسیکیوٹر جنرل نیب ارباب کلیم اللہ نے عدالت کو بتایا درخواست گزار نیب سے جاری بائسستمبر کے نوٹس میں پیش نہیں ہوااور اگر بینک اکانٹس منجمد ہیں تو یہ اس کے خلاف احتساب عدالت سے رجوع کریں، عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا اور درخواست گزار نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا۔احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا۔ملزم ممتاز اقبال جب 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد احتساب جج امجد ضیا کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا تو اس دوران تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے بینک اکانٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے جبکہ ملزم کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، سکینڈل میں گرفتار دیگر ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے ملزم کو تحقیقات میں شامل کیا، ملزم روپوش تھا اور اس کی گرفتاری اب عمل میں لائی گئی ہے، ملزم سے تفتیش مکمل نہیں لہذا مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے ، عدالت نے تفتیشی آفیسر کی استدعا پر ملزم کو مزید چھ روزہ جسمانی نیب کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed