نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام، پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے معاملے کا نوٹس لے لیا،آئی جی سے رپورٹ طلب کرلیا۔سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا۔ انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ طلب کرلیا، معاملے پر تفصیلی رپورٹ فوری جمع کرانے کی ہدایت کردی







