ارشد ندیم جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ مں جیولن تھرو کے مقابلوں میں تو ارشد ندیم کا آغاز اچھا نہ ہوا، پہلی باری میں ارشد ندیم نے 76.99 میٹر کی تھرو پھینکی، ان کی دوسری تھرو بھی غیر متاثر کن رہی، دوسری باری میں پاکستانی اسٹار صرف 74.17 میٹر تھرو کرسکے تاہم تیسری باری میں ارشد ندیم اپنی بھرپور فارم میں دکھائی دیے۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔فائنل میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی جو ارشد نے تیسری باری میں حاصل کرلی۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 89.53 میٹر، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹر، کینیا کے جولیئس یگو 85.96 میٹرز جبکہ پولینڈ کے ڈآوڈ ویگنر 85.67 میٹرز کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔بھارتی تھروور نیرج چوپڑا 84.85 میٹر کی تھرو کرسکے اور ارشد ندیم سے ایک پوزیشن نیچے رہے۔مجموعی طور 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed