لاپتہ افراد کیس ‘ملزم کی والدہ سے ملاقات’معاوضہ دینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی والدہ سے ملاقات اور انہیں معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔لاپتہ افراد سے متعلق 14 درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کا بیٹا حراستی مرکز میں ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار خاتون سے کہا کہ آپ کے بیٹے کا پتہ چل گیا، دل مضبوط کریں، پشتون مضبوط لوگ ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ والدہ کی بیٹے سے ملاقات کروائی جائے، ہم اس بارے میں رپورٹ مانگتے ہیں کہ اسے کیوں پکڑا ہے؟ ملزم کی ماں اور بہنوں سے ملاقات کیلئے انتظامات کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ متاثرہ خاندان کا واحد کفیل تھا، اسے معاوضہ بھی دیا جائے، وکلا فیس وصول کریں لیکن استطاعت نہ رکھنے والے سائلین کیلئے کیسز مفت لڑیں، کئی وکلا نے ٹرسٹ قائم کیے ہیں اور مفت قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed