متنی اور سرہ خاورہ میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پشاور کے علاقوں متنی اور چوکی سرہ خاورہ کے اطراف پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ اس کارروائی کی قیادت ایس پی صدر فدا حسین نے کی، جبکہ پاک آرمی، آر آر ایف، ایلیٹ فورس اور لوکل پولیس کے جوان بھی شریک ہوئے۔

آپریشن کے دوران گھر گھر سرچنگ کی گئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اینٹی ڈرون گنز کا استعمال کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے اس نوعیت کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed