95افغان مہاجرین کی دستاویزات مشکوک قرار دیدیا ‘ان کے ڈومیسائل۔فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ۔سمیت دیگر سرکاری کاغذات کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رپورٹس نادرا کو ارسال کر دی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تین قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 95 سے زاہد افغان مہاجرین کی دستاویزات کو غیر قانونی اور مشکوک قرار دے دی ہے ۔ان دستاویزات کو مشکوک قرار دے کر جعلی قرار دے دی ہے جس کے بعد ان کی تفصیلی رپورٹس ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے نادرا کو بھجوا دی ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ ان کی جانب سے بنائے گئے پاکستانی قومی کارڈز اور دیگر دستاویزات کو جعلی قرار دی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر دیا جائے گا صوبے کے مختلف اضلاع میں اس حوالے سے تصدیق کا کام تیزی سے جاری ہے







