فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا ۔فاسٹ بالر نے کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 میں فابین ایلن کو آئوٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، 33سالہ محمد عامر اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 343 میچ کھیل چکے ہیں۔محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں با لنگ ایوریج 22.54 اور اکانومی 7.33 ہے، محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد دوبارہ پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر سے قبل وہاب ریاض نے چار سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ 413 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔







