قدرتی آفات میں نقصانات پرافسردہ ہیں،متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک : مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں نقصانات پرافسردہ ہیں، وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر مختص کر دیا، جس میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسردہ ہے، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر مختص کر دیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور دیگر تمام متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 1700 پر دی جا سکتی ہے۔ صوباءی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قدرتی آفات میں نقصانات پرافسردہ ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed