کراچی دو دریا میں باپ کی اپنے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔کچھ روز قبل دو دریا پر اورنگزیب عالم نامی شخص نے پہلے 2بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانی کے حوالے کردیا تھا ۔عینی شاہدین نے بچوں اور ان کے والد کو بچانے کی بچائے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کیلئے ویڈیو بنانے کو ترجیح دی، کسی کی جانب سے بچائو کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور معصوم بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھتے رہے، ایسا ہی ایک حادثہ سوات میں بھی پیش آیاتھاجہاں دریا کے بیچ میں کھڑے شہری اپنی موت کا انتظار کرتے رہے اورمقامی افراد اور سیاح انہیں بچانے کی بجائے ویڈیوز بناتے رہے







