بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

بنگلا دیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی ،پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی اور صرف فہیم اشرف نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے51رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ بھی میچ نہ بچاسکے، بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز کی آخری گیند پر 133رنز پر آئوٹ ہوگئی، ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی,پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا ،عباس آفریدی اور احمد دانیال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور محمد نواز ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed