مولانا خانزیب قتل’ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے’ ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی نے مولانا خانزیب کے قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔باچاخان مرکز میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مولانا خان زیب اور پولیس اہلکار کی شہادت کا واقعہ عام دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا خان زیب نے دہشتگردوں کے علاقے میں مہم چلائی کسی نے کچھ نہیں لیکن ریاستی رٹ والے علاقے میں انہیں قتل کیا گیا ۔ایمل ولی خان نے کہا کہ باجوڑ کے عوام اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مولانا خان زیب کو ریاست نے مارا ہے وزیر اعظم کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے لیے خط لکھنے جارہا ہوں جے آئی ٹی ٹیم میں مولانا خان زیب کے خاندان کے ایک فرد کو شامل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے پوری قوم کو معلوم ہے کہ قبائل میں دہشتگردی کون اور کیوں کررہا ہے ،عوامی نیشنل پارٹی پشتون قوم کے حقوق کے لیے لڑے گی پارلیمان کے راستے ہم پر بند ہونگے 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے لیے ہم کسی صورت تیار نہیں ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی صدرایمل ولی خان نے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور اب چپ نہیں رہیں گے۔ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ ہم شہادتوں سے نہیں ڈرتے، اپنے نظریے سے نہیں ہٹیں گے اور ہمیں نظریے کیلئے پارلیمان کی ضرورت نہیں،اگر ہمارا ہر مولوی خان زیب بن جائے تو مسئلے حل ہو جائیں گے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنا بڑا سانحہ پیش آیا مگر نہ وزیر اعلی آیا نہ وزیر اعظم۔ایمل ولی نے واضح کیا کہ فاٹا انضمام کو واپس لینے کی ہر جگہ مخالفت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed