پشاور ، خزانہ میں مستورات تنازعے پر دو بھائی قتل

پشاور کے علاقے خزانہ میں مستورات کے تنازعہ پر بھائیوں نے 2بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ عیسیٰ خیل توپچیان کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں 20سالہ مجروح محمد سیاب نے بتایاکہ محمد شفیق اس کا والداور فضل خالق پسران فضل رحیم اس کا چچا تھا،وقوعہ کے وقت وہ والد اور چچا کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کیلئے پیدل مسجد جارہے تھے اس دوران اس کے دیگر چچاوں نے آکر ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کیا اور پستول کے بٹ سے ان پر تشدد کرکے زخمی کردیا ، بعد میں انہوں نے ہم پر فائرنگ شروع کردی جس سے اس کا والد محمد شفیق اورچچاز فضل خالق جاں بحق جبکہ وہ زخمی ہوگیا۔ دونوں مقتول بھائیوں کی عمریں 58اور 52سال بتائی جاتی ہیں۔مدعی نے دوہرے قتل کی دعویداری ملزمان شعیب ، روئیداور شکیل پسران فضل رحیم ، کاشف ساکنان لڑمہ میاں جی بابا قبرستان پر کی اور بتایاکہ وجہ عناد مستورات کا تنازعہ ہے۔ واقعہ کے بعد ڈی ایس پی اور دیگر پولیس افسران اور تفتیشی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعشوں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی جبکہ وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed