تہکال ،جائیداد تنازعہ پر ملزموں کی فائرنگ سے شہری زخمی

پشاور کے علاقے تہکال میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزموں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا ہے۔ تھانہ تہکال پولیس کو اخترشیر ولدمحمد شیر ساکن تہکال پایاں نے بتایاکہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر سودا سلف لینے بازار گیاہوا تھا، واپسی پر گھر جارہا تھا اس دوران گلی بابا تہکال کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار ملزموں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،انہوں نے دعویداری ملزمان ارشاد، عتیق ساکنان تہکال پر کی اور بتایاکہ ملزموں کے ساتھ ان کا جائیداد کا تنازعہ چلا آرہاہے جو وردات کے بعد فرار ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed