معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، ملزمان فرار

یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے گلی میں موجود ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔

رجب بٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع انہوں نے 15 پر دی اس دوران گاڑی میں سوار تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے مجھے اور میری فیملی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کیا، تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed