کوہاٹ میں ماں نے شیرخوار کو دریا میں پھینک دیا

کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کی حدودمیں دریائے سندھ کے کنارے واقع نواحی علاقہ رسی قصابہ میں ماں نے اپنے کمسن اور شیرخوار بیٹے کو دریائے سندھ میں پھینک دیا۔ ریسکیو ترجمان جواد آفریدی کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تحصیل گمبٹ کی حدودمیں دریائے سندھ کے کنارے واقع دورافتادہ علاقہ رسی قصابہ میں ماں نے اپنے دو سالہ کمسن اور شیرخوار بچے کو دریائے سندھ میں پھینک دیا۔ ترجمان کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس نے اپنے لخت جگر کو دریا برد کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اوربچہ کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed