ایران پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 950 ہوگئی

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے پیر کو کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950افرا دشہید اور تین ہزار 450زخمی ہو گئے ہیں۔واشنگٹن میں موجود تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نے یہ اعداد و شمار پیش کیے، جو پورے ایران کا احاطہ کرتا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تنظیم نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 380عام شہری اور 253سکیورٹی فورس کے اہلکار شمال ہیں۔ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس جس نے مہسا امینی کی موت پر 2022 کے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے تفصیلی اعداد و شمار بھی فراہم کیے تھے، اسلامی جمہوریہ میں مقامی رپورٹس کو ان ذرائع کے نیٹ ورکس سے جانچتے ہیں جو انہوں نے ملک میں قائم کیے ہیں۔ ادھر ہفتے کو ایران کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں تقریبا 400 ایرانی شہید اور تین ہزار 56 زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed