خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15اپریل تک توسیع

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ اور تحصیل چیئرمین صوابی عطا اللہ خان کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔کیس کی سماعت شروع ہوئی درخواست گزارہ کی جانب سے عالم خان ادینزی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے عدالت کوبتایا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، ہمیں کچھ وقت دیں رپورٹ جمع کریں گے جبکہ ایف آئی اے لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری ہے نیب پراسیکوٹر سرتاج خان نے عدالت کوبتایا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی وہ آ جائے تو عدالت میں جمع کردینگے فاضل بنچ نے خدیچہ شاہ کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اسی طرح فاضل بنچ نے تحصیل چیئرمین صوابی عطا اللہ خان کی مقدمات تفیصلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف وفاقی حکومت کا کوئی کیس نہیں ہے،ایف آئی اے کا بھی نہیں ہے، رپورٹ جمع کی ہے، جبکہ نیب کی بھی انکوائری نہیں ہے، درخواست گزار کے خلاف پنجاب میں مقدمات درج ہیں عدالت نیدرخواست گزار کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی اور انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed