پشاورمیں زیرالتواء منصوبے جلد شروع ہونگے، آصف خان

عدنان بشیر

ممبر قومی اسمبلی آصف خان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کی تزئین و آرائش ،انڈر پاسز اور دیگر التوا کا شکار منصوبوں میں رکاوٹیں دور کر دی گئیں ہیں، بہت جلد عوام شہرکے ترقی کے منصوبوں میں پیش رفت محسوس کریں گے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز انہوں اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ پشاور کے التوا کا شکار منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی جس میں انہوں نے ان منصوبوں پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی آصف خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پشاور کے لیے گزشتہ 12 ماہ کے دوران ترقی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں درج ذیل اہم منصوبے مکمل کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔اس میں پشاور کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا اورپشاور بس ٹرمینل جیسا اہم منصوبہ مکمل تیزرفتاری سے مکمل کرنا شامل ہے جس میں وزیر اعلی بھی کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے کے اگلے مرحلے میں شہر کی مجموعی تزائیں وا رائش اور ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے شہریوں کو ہر طرف سے آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے نئی متبادل سڑکوں کی تعمیر کے اہم منصوبے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نئے منصوبے کے تحت ڈبلیو ایس ایس پی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے ساتھ شہرمیں ہریالی میں اضافہ کیا جائے گا۔ ممبر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سی ایم پی او کی ٹیم مجموعی پلان پر کام کر رہی ہے اور اس پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں پشاور کا مکمل پلان پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایم این اے آصف خان نے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور شہاب علی شاہ کو خیبر پختونخو کا چیف سیکرٹری تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیںایم این اے آصف خان نے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سے حلقہ این اے 32 میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پرچیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے ایم این اے آصف خان کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ پشاور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ انہوں کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے عمران خان کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور امید ہے کہ ان کی دلچسپی سے پشاور کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو ں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed