شیطان بند،چیلے آزاد،لڑائی جھگڑوں میں اضافہ

رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں خیبر پختون خواہ کے عوام نے صبر کا دامن چھوڑ دیا ہے صبر کی مہینے میں معمولی معمولی باتوں پر قتل و غارت۔لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ہونے لگا ہے صبر کا درس دینے والی رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے چھ دنوں میں لڑائی جھگڑوں کے ساتھ ساتھ معمولی معمولی باتوں پر قتل و زخمی ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے صبر کا دامن چھوڑ دیا ہے معمولی معمولی باتوں پر افطاری سے پہلے اور افطاری کے بعد لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں گزشتہ روز افغان کالونی میں انڈوں کے لڑانا کے معاملے پر ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمی ہوئے۔واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کے معاملے اور دو افراد کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔۔مردان میں فائرنگ کے واقعے میں تین بھائیوں سمیت چار افراد موت کے اغوش میں چلے گئے ۔جبکہ زخمی ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے۔۔جبکہ دوسری طرف سیاسی اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں سیاسی اختلافات کے باعث مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کے اپس میں لڑائی جھگڑوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں لڑائی جھگڑوں کے باعث نفرت کی فضا پیدا ہو گئی ہے اور ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار دوست سیاسی اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہونے لگے ہیں۔زیادتی دشمنیوں میں پشاور شہر کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقہ جات میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے کم سن بچوں کو ذبح کرانے کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں ایک طرف تو دہشت گردی کی جنگ میں صوبے کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑو اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed