آسٹریلین نسل کی گائے چوری کرنیوالا گینگ متحرک

پشاور میں آسٹریلین نسل کی گائے چوری کرنے کا نیا گینگ ایکٹو ہوگیا، کچھ عرصے کے دوران خزانہ سے 7 غیرملکی نسل کی قیمتی گائے چوری ہوگئیں جبکہ 3سے 4 لاکھ کی گائے آدھی قیمت پر ڈیلرز کو فروخت کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور میں مال مویشی چوری کرنے والا نیا گینگ سامنے آگیا، گائے چور گینگ نواحی علاقوں میں ایکٹو ہوا ہے جس نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پشاور میں آسٹریلوی نسل کی آٹھ گائے چوری کر لی ہیں تاہم مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس اس گینگ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ذرائع کے مطابق گائے، بھینسیں چوری کرنے والا یہ گروہ حال ہی میں پشاور میں ایکٹو ہوا ہے جو کہ قیمتی ، مال مویشی چوری کر کے مختلف ڈیلرز کے ذریعے پشاور سے دوسرے شہروں کو منتقل کرتے ہیں اور وہاں کی منڈیوں میں فروخت کر دیتے ہیں۔آسٹریلوی نسل کی گائے پشاور کے مخصوص علاقے میں چوری کرنے کے کچھ دن بعد رکھی جاتی ہیں اور پھر ان کو پنجاب، نوشہرہ اور کوہاٹ کے بوپاریوں کو فروخت کر دی جاتی ہیں۔خزانہ میں وارداتوں کے بعد پشاور کے تھانہ چمکنی کے لالہ گاؤں میں بھی اس گینگ نے واردات کی جس نے ندیم نامی شخص کی آسٹریلوی گائے کو رات کے وقت چوری کیا۔گائے چوری کرنے کا واقعہ تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا جہاں چمکنی پولیس کے مطابق گینگ کی نشاندہی کرلی گئی ہے جلد بے نقاب کیا جائیگا تاہم پشاور میں گائے چور گینگ کے نیٹ ورک کو تا حال پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقہ موٹروے سروس روڈ پر سابق ایم پی اے کے فارم ہاوس سے گائے چور گروہ کے ملزم نے گائے چوری کی واردات کی تاہم بروقت کارروائی سے چوری شدہ گائے ملزم سمیت برآمد کر لی گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے گائے چور کو تقریبا ایک ماہ قبل ہی دھر لیا گیا تاہم اس کے باوجود بھی نیٹ ورک کی مکمل گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed