شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فداگل ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ بار کے وکلاء ممبر شپ فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قادیانیت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیاہے اور آئند ہ بھی انکا جیناحرام کرتے ہوئے ہر محاذ پر انکی مخالفت کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، انکے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عالم خان ادیزئی ایڈووکیٹ ، نائب صدر آصف آمان سمیت کابینہ کے دیگر اراکین کے ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹان ٹو کا امیر مولانا بصیر خان مدظلہ اور ٹان تھری کا امیر مولانا حافظ عابد مد ظلہ بھی موجود تھے، فداگل ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ میرے والد امام مسجد تھے ، اس لئے علماء سے فطرتی طو ر محبت ہے ، ضرورت پڑنے پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے چھ سو سے زائد دست بازو رہنے گے ، دوسری جانب مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے انکی ختم نبوت کیلئے خدمات کو سہرااور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے پشاورہائیکور ٹ بار کی لائبری کیلئے کثیر تعداد میں کتب حوالے کئے ۔







