ایڈورڈز کالج فیکلٹی کا کالج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا مطالبہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایڈورڈز کالج پشاور کے فیکلٹی اراکین کے ساتھ گورنر ہاس میں خصوصی نشست’ گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد ایڈورڈز کالج کی تعلیمی، مالی و انتظامی معیار میں بہتری کیلئے کیا گیاجس میں ایڈورڈز کالج کی تمام فیکلٹی اراکین نے اظہار خیال کیاخصوصی نشست میں ایڈورڈز کالج کے تمام شعبوں کی فیکلٹی کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاگورنر خیبر پختونخوا نے فیکلٹی اراکین سے ایڈورڈز کالج کے تعلیمی نتائج بہتر نہ ہونے اور بہترین تعلیمی ماحول میسر نہ ہونے متعلق عوامی شکایات کی وجوہات پوچھیں فیکلٹی اراکین نے گورنر خیبر پختونخوا کو ایڈورڈز کالج کا تعلیمی معیار بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں فیکلٹی اراکین نے کالج کے انتظامی امور میں شفافیت لانے کی ضرورت پر زور دیا فیکلٹی اراکین نے کالج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا مطالبہ بھی کیاخصوصی نشست میں عرصہ دراز سے تعینات فیکلٹی کے پروموشن مسائل اور اس حوالے سے متعلقہ رولز و پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کی تجویز پیش کی گئی فیکلٹی اراکین نے کالج کی مجموعی کارکردگی بہتربنانے کیلئے احتساب اور آڈٹ نظام کو موثر بنانیکی تجویز بھی پیش کی فیکلٹی اراکین نے ایڈورڈز کالج کی تعلیمی و تاریخی ساکھ برقرار رکھنے اور معیار تعلیم بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیاہم سب کا مقصد ایڈورڈز کالج کی تعلیمی معیار کو بحال کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی خصوصی نشست کا مقصد فیکلٹی اراکین کی رائے و تجاویز جاننا مقصود تھا، فیصل کریم کنڈی ایڈورڈز کالج کی تعلیمی شہرت بحال کرنے کیلئے سخت فیصلے لینے پڑے تو پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل کریم کنڈیاساتذہ انتہائی قابل احترام ہیں، نوجوان نسل کا مستقبل محنتی و ایماندار اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed