زلمی ویمن کرکٹ لیگ،ہزارہ ریجن فائنل میں پہنچ گئی

لمی ویمن کرکٹ لیگ میں ہزارہ ریجن نے پشاور کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تاہم آج فائنل کھیلا جائے گا پشاور زلمی،زلمی فاؤنڈیشن اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری زلمی ویمن کرکٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں ہزارہ کی ٹیم نے پشاور کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق ہزارہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے جس میں مومنہ کی 46 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی پشاور کی جانب سے عروج نے دو جبکہ سنبل اور عانیہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 62 رنز بناسکے جس سے پشاور تھنڈرز کی ٹیم فائنل کے دوڑ سے باہر ہوگئی قبل ازیں پشاور تھنڈرز نے ڈی آئی خان کی ٹیم کو 62 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا اسی طرح ہزارہ نے ملاکنڈ ریجن کو 3 رنز سے شکست دی تھی اسی روز کھیلے گئے مردان اور کوہاٹ کے مابین میچ میں مردان ریجن کی ٹیم نے 10 وکٹوں فتح حاصل اپنے نام کرلی زلمی لیگ کا فائنل میچ آج حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed